10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

سینیٹ کی 2نشستوں پرالیکشن کے لیے پولنگ جاری


پاکستان

15/Nov/2018

News Viewed 1528 times

سینیٹ کی 2نشستوں پرالیکشن کے لیے پولنگ جاری

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، جس کا اختتام شام 4 بجے ہوگا۔ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) كے سعود مجید كا تحریک انصاف كے ولید اقبال سے مقابلہ ہے جب كہ خواتین كی نشست پر تحریک انصاف كی سیمی ایزدی اور مسلم لیگ (ن) كی سائرہ افضل تارڑ كے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) كے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی كی نا اہلی كے باعث خالی ہوئی ہیں, سینٹ الیكشن میں پنجاب اسمبلی كے 371 كے ایوان میں 369 اراكین اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال كریں گے، چوہدری نثارعلی خان نے تاحال بطور ممبر پنجاب اسمبلی حلف نہیں اٹھایا اس لیے وہ سینیٹ الیكشن میں ووٹ دینے كے اہل نہیں، اسی طرح پی پی 168 لاہور سے مسلم لیگ (ن) كے خواجہ سعد رفیق كی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی الیكشن ہونا باقی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا پنجاب میں کچی آبادیوں کو ریگولرائزکرنے کا حکم


ایوان میں تحریک انصاف كی 180، مسلم لیگ (ق) كی 10، پیپلز پارٹی كی 7، مسلم لیگ (ن) كی 167، 4 آزاد اراكین اور ایک راہ حق پارٹی كی نشست ہے, حكمران جماعت تحریک انصاف كو مسلم لیگ (ق) كے 10 اركان كی حمایت حاصل ہے اور حكمران اتحاد كے ووٹوں كی تعداد 190 ہے دوسری طرف مسلم لیگ (ن) كو پیپلزپارٹی كے 7 اركان سمیت 174 ووٹوں كی حمایت حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں